بھٹکل :6؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)انجمن سنٹر آف ایکسلنس کے زیر اہتمام بھٹکل کے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹکنالوجی کے کانفرنس ہال میں6نومبر 2021بروز سنیچر کو ’’ڈیجیٹل مارکیٹنگ بوٹ کیمپ‘‘ کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کےماہر اور بنگلورو ویب مارکیٹنگ اکیڈمی کے بانی اور سی ای اؤ سریش بابو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی کام میں ناکامی ہوتی ہے وہ ہماری مجبوری تو ہے لیکن ہماری کامیابی کےلئے یہ ضروری بھی ہے۔ کوئی بھی فرد مارکیٹنگ کے میدان میں تجربہ کرسکتاہےجب کہ اس کےلئے سیکھنا ضروری ہے اور سیکھنے اور اس کو روبہ عمل میں لانے کےلئے جوش و جذبہ لازمی ہونےکی بات کہی۔
انہوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ بوٹ کیمپ ایک چیلنج ہے اور یہ ایک عارضی مارکیٹنگ پروگرام ہے۔ مارکیٹنگ کی حکمت عملی ، تشہیر میں ترقی ، ڈیجیٹل اشتہارات اور سائٹ کا تجزیہ اور رپورٹ بنانے میں جدید آلات میں مہارت عطا کرنے بہت ہی منضبط طریقہ کا ر سے کام کرنے کی بات کہی۔
ورکشاپ میں انسٹا گرام سے کیسے متاثر ہوتے ہیں، افی لئیٹ مارکیٹنگ سےکیسے کمائی کی جاسکتی ہے، یوٹیوب کے استعمال سے کیسے فائدہ اٹھا سکتےہیں اور کما سکتےہیں، طلبا لکنڈ ان کو کیسے استعمال کریں ، گوگل لوکل گائیڈ کیسےبن سکتےہیں اور ایک بہت ہی اہم عنوان کی کیسے تحقیق کرسکتے ہیں ان سب کے متعلق جانکاری دی گئی ۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق نے ورکشاپ کی صدارت کی۔
ورکشاپ کا آغاز پروفیسر عبدالمقیت کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر فضل الرحمن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروفیسر چرئین زاوئیر نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا تو انجمن سنٹر آف ایکسلنس کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ہبان شاہ بندری نے شکریہ کلمات اداکئے۔ ڈائس پر انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، ایکسلنس سنٹر کے کنونیر آفتاب قمری ، پوجا چبڈا، متھون گوڈا ، پریم کماروغیرہ موجود تھے۔